ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود نے کہا ہے کہ اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے تلنگانہ کے خلاف قرار دادوں کی منظوری کے باوجود مرکزی حکومت تلنگانہ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لے گی۔
ونود نے تلنگانہ کے پروجیکٹس کے خلاف مرکز کو خط
لکھنے آندھراپردیش کی حکومت کے فیصلہ پر نئی دہلی میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کابینہ کے فیصلہ کی تلنگانہ کے عوام اور حکومت مخالف ہیں ۔
دریائے کرشنا پر تلنگانہ حکومت اسے الاٹ کردہ پانی کے حصہ کے مطابق ہی پروجیکٹ تعمیر کررہی ہے ۔